سب دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ ، تحریک انصاف کیا پلان بنا رہی ہے ۔۔۔؟ اسد قیصر نے بتا دیا

کراچی (پاکستان امیج)سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہی صورتحال رہی تو سمجھیں جمہوریت ختم ، ہمارے ساتھ جو ظلم و جبر ہوا ہے نظام کی اصل شکل سامنے آگئی ہےکمال دیکھیں کہ کس طرح آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔کس طرح آئین و قانون کو پامال کیا جارہا ہے۔وہی لوگ کررہے ہیں جواداروں میں بیٹھے ہیں ۔اس وقت بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ہم سب دروازے کھٹکھٹائیں گے ہمارے پاس اور کیا آپشن ہے؟ہم پلان بنا رہے ہیں دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کمال دیکھیں کہ کس طرح آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔کس طرح آئین و قانون کو پامال کیا جارہا ہے۔وہی لوگ کررہے ہیں جواداروں میں بیٹھے ہیں ۔اس وقت بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔اسی الیکشن کمیشن نے باپ پارٹی کو نشستیں دی تھیں۔یہاں ایک ملک ہے2 دستور ہیں ۔ ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے ۔ہم سب دروازے کھٹکھٹائیں گے ہمارے پاس اور کیا آپشن ہے؟ہمارے ساتھ جو ظلم و جبر ہوا ہے نظام کی اصل شکل سامنے آگئی ہے۔لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ عدالتوں کی کیا پوزیشن ہے دیگر اداروں کا کتنا رول ہے۔آئینی بالادستی، قانونی حکمرانی کے لئے اسمبلی میں اور عوام میں جدوجہد کریں گے۔ پاکستان میں تمام انتخابات میں دھاندلی ہوتی رہی ہے۔اس الیکشن میں کوئی شرم و حیا بھی نہیں رکھی گئی۔دھاندلی پہلے بھی ہوئی لیکن جو اس بار ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم پلان بنا رہے ہیں دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔کراچی میں قومی اسمبلی کی15 نشستیں تحریک انصاف کے امیدوار جیتے ہیں۔اگر یہی صورتحال رہی تو سمجھیں ملک میں جمہوریت ختم ہے۔ووٹ دینے والے نہیں ووٹ گننے والے اہم ہیں تو ملک کس طرف جائے گا؟سب سے پہلے ہم نے اس نظام کو تبدیل کرنا ہے۔پارٹی سے کہوں گا سوچے کہ نگراں حکومت ہونی ہی نہیں چاہیے۔فارم45 کے مطابق جو ہمارا حق ہے وہ ہمیں دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ فتح مکہ ماڈل پر سب کو معاف کردوں گا۔ لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا وزیراعظم شہباز شریف بن گئے۔کیا اس صورتحال میں ہم خاموش بیٹھیں کیا ہم اپنے حق سے واپس جائیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *