سال 2026، ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت سامنے آ گئی

لاہور(پاکستان امیج)ایٹلس ہونڈا نے سال 2026 کے لیے اپنی مقبول موٹر سائیکل سی ڈی 70 متعارف کرا دی ہے، جسے جدید خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے سی ڈی 70 (2026) کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 میں 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن نصب ہے جو مضبوط، پائیدار اور قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

موٹر سائیکل 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن سے لیس ہے جبکہ کک اسٹارٹ کے ذریعے اسے آسانی سے اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔

پٹرول ٹینک کی مجموعی گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے، جو طویل سفر کے دوران اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سی ڈی 70 کو بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

ہونڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا

تکنیکی خصوصیات میں ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون ٹائپ فریم اور 4 PR فرنٹ و بیک ٹائر شامل ہیں۔ فرنٹ ٹائر کا سائز 2.25-17 جبکہ بیک ٹائر 2.50-17 ہے، جو بہتر گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ کو یقینی بناتا ہے۔

ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل 2026 کو اسٹائل، قابل اعتماد کارکردگی اور آسان ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے، جو قیمت کے اعتبار سے بھی صارفین کے لیے ایک موزوں اور پُرکشش انتخاب ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *