سارہ انعام قتل کیس؛مجرم شاہنواز امیر نے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سارہ انعام قتل کیس میں مجرم شاہنواز امیر نے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ نثار اصغر کے ذریعے ٹرائل کورٹ کافیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرائل کورٹ کا 14دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور شاہ نواز امیر کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شاہنواز امیر کو سزا دینے کا ٹرائل کورٹ کافیصلہ خلاف قانون ہے،فرد جرم کیلئے استغاثہ نے کہانی گھڑی تھی،استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں مکمل ناکام رہا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مجرم شاہنواز امیر کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہنواز امیر کو سزائے موت اور 10لاکھ ہرجانے کی سزا کا حکم دیا تھا،سارہ انعام کو 23ستمبر 2022کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *