ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب انھیں فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی تھی۔
ایک بھارتی ٹی وی شو میں 73 سالہ سینئر اداکار نے انکشاف کیا کہ انکا دل اس وقت ٹوٹ گیا جب انکی اس زمانے کی گرل فرینڈ نے برے وقت میں ساتھ چھوڑ دیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ ماضی میں میرے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ عشق کر بیٹھا اور پاگل ہوگیا تھا۔ پھر ایک دن وہی ہوا کہ لڑکی چھوڑ کر چلی گئی۔ بعد میں وقت بدلا، میں اسٹار سے سپر اسٹار اور مہا سپر اسٹار بن گیا۔ کئی سال بعد وہ لڑکی ایک جہاز میں ملی لیکن وہ مجھ سے نگاہیں نہیں ملا پارہی تھی، میں اٹھا اور اسکے پاس گیا اور پوچھا کہ نظر کیوں نہیں ملا رہی؟اس نے چہرہ پھیر لیا، تو میں سمجھا کہ اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے، اسکی شرمندگی ختم کرنے کیلئے میں نے اس سے کہا کہ جو کچھ تم اس وقت میرے ساتھ کیا وہ درست تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ان الفاظ سے اس لڑکی کی شرمندگی میں کمی ہوئی۔ جس کے بعد وہ میرے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور پھر اس نے کہا کہ وہ سمجھتی ہے اس نے انھیں چھوڑ کر غلطی کی۔اس پر میں نے اسے جواب دیا کہ تم اگر ایسا نہ کرتیں تو پھر شاید میں لیجنڈ نہیں بن پاتا۔
Pakistan Image