سابق کپتان ندا ڈار کا پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نامور آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی واپسی کا اعلان کیا جس میں انہوں نے ٹیم کےلیے اپنی دستیابی کے بارے میں بتایا۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ اپنا فوکس بڑھانے اور سٹرینتھ کی بحالی کے لیے وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔

انہوں نے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ میں بہت محنت کر رہی ہوں جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو گی میں اپنا بہترین دینے کے لیے تیار ہوں۔

ندا ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کا شکریہ جنہوں نے میرا ہر حال میں ساتھ دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *