سابق کپتان شاہد آفریدی کوپاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کے دوران کھیل میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں، اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔یاد رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *