سابق کوچ جیسن گلیسپی کے واجبات ادائیگی کے الزامات پر پی سی بی کا ردعمل بھی آگیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق ریڈ بال ٹیم کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسن گلیسپی خود چھوڑ کر گئے، انہیں 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم بورڈ کو ادا کرنی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق کوچ جیسن گلیسپی نے سیٹلمنٹ کیلئے خط لکھا تھا جس پر انہیں کنٹریکٹ کی خلاف ورزی اور بقایا جات کا بتا دیا گیا تھا۔ پی سی بی نے کہا کہ جیسن گلیسپی خود چھوڑ گئے، کنٹریکٹ کے مطابق انہیں 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم بورڈ کو ادا کرنی ہے، معاہدے کے مطابق گلیسپی کو برطرف کرتے تو 4 ماہ کی تنخواہ ادا کی جاتی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کوچ جیسن گلیسپی کی باتیں بے بنیاد ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کئی ماہ کی تنخواہ نہیں دی مگر ان کا یہ الزام بے بنیاد ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اس وقت کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پی سی بی سے ناراض ہو گئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *