سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے متعلق آگاہ کر دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالت عالیہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے گزشتہ روز ہی نکالا گیا ۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بعد جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چوہدری کی درخواست نمٹا دی ۔ سابق وزیر کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا یہاں آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے روسٹرم پر آ کر کہا عدالت کا بہت بہت شکریہ ۔ آپ تو جانتے ہیں ہم نے کہیں نہیں جانا ۔ یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا آپ نے پیچھے پڑ کر نام نکلوایا۔ ان ریمارکس پر کمرہ عدالت میں زور کا قہقہہ پڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *