سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت

خیبرپختونخوا(پاکستان امیج)سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

پی ٹی آئی کےسابق رہنما پرویزخٹک نے اپنےبیان میں کہامولانا فضل الرحمان سےصرف معمول کی ملاقات ہوئی،ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزید کہا کل آزاد حیثیت سے جلسہ کرنے جارہا ہوں،جے یو آئی ایف میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہےکہ پرویز خٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر انکے جے یو آئی ایف میں شمولیت کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *