لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 15نومبر کو کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،بلوچستان کی 15سے زائد اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی،
سابق وزیراعظم نوازشریف 15نومبر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے،جام کمال، سلیم کھوسہ، عبدالرحمان کھیتران اور دیگر سیاسی رہنما مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
قائد ن لیگ کے دورے سے پہلے مرکزی رہنما ایاز صادق کوئٹہ پہنچ چکے ہیں،ایاز صادق قائد نوازشریف کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔
Pakistan Image