اسلام آباد (پاکستان امیج) احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بحال شدہ نیب کیسز سماعت کے لیے مقرر کرنا شروع کردیئے ہیں، اس حوالے سے سب سے پہلے راجہ پرویز اشرف کا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کی چند شقوں کو کالعدم قرار دینے کے بعد سیاست دانوں کے کرپشن کیسز دوبارہ کھل گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پہلا کیس کھول دیا جو کہ رینٹل پاور کرپشن کیس ہے، بحال کیے گئے اس پہلے کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو طلب کرلیا۔
اس طرح احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد برد ریفرنس میں دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کیے ہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد نے مزید بحال شدہ کیسز پر کارروائی کرتے ہوئے لوک ورثہ اسلام آباد کے فنڈ میں خورد برد ریفرنس پر روبینہ خالد سمیت شریک ملزمان کو 4 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے سمن جاری کردیا۔
Pakistan Image