اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف نے سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری پر عدلیہ سے رجوع کرنےکا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کے اعلان والے دن گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو ان کی رہائشگاہ سے محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ،اسد قیصر پرگجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لیے سامان کی خریداری میں خردبرد کرنے کا الزام ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی ٹیم نے اسد قیصر کو تھانہ بنی گالا منتقل کردیا ۔
Pakistan Image