پشاور(پاکستان امیج)سابق سپیکر اسد قیصر ، تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظور کرلی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 19اور پی کے 50پشاور سے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے ،پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کے 3حلقوں کیلئےکاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے،تیمور جھگڑا نے این اے 28،پی کے 75اور 79کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،ایپلٹ ٹریبونل میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔
ادھر الیکشن ٹریبونل مینگوہ بنچ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے،شوکت یوسفزئی کے کاغذات شانگلہ پی کے 28اور پی کے 30سے منظورکئے گئے،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسرز بشام اور الپوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا،آر او بشام اور آر او الپوری نے شوکت یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی مستردکئے تھے۔
دوسری جانب الیکشن ٹریبونل کراچی نے این اے 224سے آزادامیدوار اربار محمد میمن کے کاغذات منظور کرلئے،پی ایس 93سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ریاض احمد کے کاغذات منظورکرلئے گئے،پی ایس 106سے پیپلزپارٹی کے رؤف احمد کی اپیل منظور الیکشن میں حصہ لے سکیں گے،پی ایس 113پی ٹی آئی کے امیدوار حسنین علی چوہان کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔
Pakistan Image