سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج

راولپنڈی(پاکستان امیج)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست واپس لے لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج چودھری عبدالعزیز نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔درخواست سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے لاہتہ ہونے کے بعد دائر کی گئی تھی۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف رشوت کا الزام لگا کر گرفتاری ڈال دی ہے، محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت کا الزام ہے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شیخوپورہ اینٹی کرپشن عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔مقدمہ اور گرفتاری بنیاد پر وکیل صفائی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے درخواست واپس لی۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے باہر وکیل ایمان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پٹیشن دائر کی حبس بے جا کی، محمد اکرم بازیاب ہوچکے ہیں۔

وکیل ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں محمد اکرم پر کیس لانچ کیا گیا ہے، ہم نے آج پٹیشن واپس لے لی ہے، شیخوپورہ میں وکیل موجود ہیں جو اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *