سابق جنوبی افریقہی فاسٹ باولر ڈیل سٹین بھی حسن علی کی عمدہ بولنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

کراچی(پاکستان امیج)سابق جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل اسٹین بھی حسن علی کی عمدہ بولنگ کے گن گانے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں واپس آنے والے حسن علی نے نیدرلینڈز کے خلاف ابتدائی میچ میں2 وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح میں بھرپور کردار ادا کیا۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ کافی عرصے سے حسن علی نے نئی گیند سے بولنگ نہیں کی تھی، اگر آپ کو اپنے باقاعدہ فاسٹ بولنگ اوپننگ بولرز میسر نہیں ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی، انھوں نے 120، 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کیلیے کوشش نہیں کی بلکہ لائن اور لینتھ پر توجہ دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *