ممبئی (پاکستان امیج) سابق بھارتی ماڈل دیویا پاہوجا کے قتل میں ملوث بلراج گل نامی ملزم کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا گیا ہے،بلراج گل ساتھی روی بنگا کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کلکتہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ روی بنگا تاحال فرار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بلراج گل نے سابق ماڈل کی لاش کو اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ ملکر دریا میں پھینکا تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 27 سالہ دیویا پاہوجا کو گڑگاﺅں کے ایک ہوٹل میں سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ ان کے قتل میں ملوث 5 میں سے 3 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Pakistan Image