سابق بھارتی اداکار نے 48 سال کی عمر میں 22 سالہ لڑکی سے دبئی میں شادی کرلی

ممبئی (پاکستان امیج) سابق بھارتی اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں 22 سالہ لڑکی میلانا الیگزینڈرا سے دبئی میں شادی کرلی ہے۔شادی کی تقریب دبئی کے برج خلیفہ کے سامنے منعقد ہوئی، جس کی جھلکیاں ساحل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈویوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ساحل خان نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز دبئی کے برج خلیفہ سے شیئر کی ہیں، تصاویر میں دونوں مختلف انداز میں پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر میلینا نے سفید شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں وہ انہتائی دلکش نظر آرہی تھیں، جبکہ ساحل نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ کوٹ پہنا ہوا تھا۔خیال رہے کہ ساحل خان ماضی میں بالی ووڈ اداکار رہ چکے ہیں اور فٹنس انڈسٹری میں بھی مقبول رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *