سابق انڈین باؤلر عرفان پٹھان کاشاہین شاہ آفریدی کے حق میں بیان

نئی دہلی (پاکستان امیج) سابق بھارتی باؤلر اور پاکستان مخالف بیانات کے لیے مشہور عرفان پٹھان نے شاہین شاہ آفریدی کے حق میں بیان جاری کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی اعلیٰ کوشش ہے۔عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی باؤلر خطرناک نظر نہیں آیا۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ہدف دےد یا۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *