سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی شہبازشریف سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کااعلان

لاہور(پاکستان امیج)سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری (ن )لیگ میں شمولیت کااعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے ملاقات کی،دونوں سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر رانا ثنا اللہ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری یبھی ملاقات میں موجود تھے۔

شہبازشریف نےسردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور کہاکہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *