کولمبو(پاکستان امیج)سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان سے خبر دار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شاہین آفریدی کے خلاف سوچ سمجھ کر کھیلنا ہو گا ، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین کی پرفارمنس کو ذہن میں رکھیں ، وہ ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کا ماہر ہے۔
انہوں نے کہاک “ہم اس گیند کو کبھی نہیں بھولیں گے جو انہوں نے روہت شرما کو کروائی تھی، اس لیے شاہین آفریدی کے خلاف تھوڑی احتیاط برتنا ہوگی۔
سابق آسٹریلوی اوپنر نے نسیم شاہ اور حارث رؤف کی شکل میں پاکستان کے دیگر تیز گیند بازوں کی بھی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے فاسٹ اٹیک کو کھیلے گا ، یہ دنیا کے سب سے تیز ترین اٹیک باولر ہیں ، ان تینوں با ولرز کے لیے بھارت کو الگ الگ پلان بنانا ہوگا۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ اس گراونڈ میں گیند پچ پر باونس ہوتا ہے اس لیے حارث روف اپنی پیس سے ہلچل مچا دے گا جبکہ اگر بھارت نے نسیم شاہ کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنا چاہا تو وہ بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔
Pakistan Image