سابقہ حکمرانوں کا خیال ہے امریکا کی مدد سے پھر اقتدارمیں آئیں گے، سراج الحق

لاہور (پاکستان امیج) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کا خیال ہے امریکا کی مدد سے پھر اقتدارمیں آئیں گے، استعمار کے ایجنٹ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم 8فروری کا دن لٹیروں کے لیے یوم حساب بنادیں گے، سابقہ حکمرانوں کو اب واشنگٹن نہیں بچاسکے گا، ن لیگ، پیپلزپارٹی نے باربار حکومتیں کیں،پھر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، دیگر پارٹیوں کے سربراہ بھی جرأت کریں، سابقہ حکمران جماعتیں قوم کو ماضی کی کارکردگی بتائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *