سائفر گمشدگی کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن نے تکنیکی اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر گمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن نے تکنیکی اعتراض اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی تفصیل کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں،ایف آئی اے نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نہ سنا جائے ،ایف آئی اے کا مزید کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ضروری تھا،سپریم کورٹ اپنے فیصلو ںمیں سرٹیفکیٹ منسلک کرنا لازمی قرار دے چکی ہے،سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *