سائفر کیس کی نقول فراہمی سے متعلق درخواست، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراضات دور کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف اور نقول فراہمی سے متعلق کیس میں درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف، نقول فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے لکھا کیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ وصول نہیں کیں،ہم نے فرد جرم کی نقول ہی وصول نہیں کیں، جج نے لکھا وصول کرلیں،ہماری درخواست پر اعتراضات دور کر دیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ میں کردونگا اعتراض دور لیکن پہلے رول دیکھنا ہوں گے،دیکھوں گا کس رول کے تحت اعتراض لگا ہے اور دور کیسے کرنا ہے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ 9اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کا کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے ،جیل سماعت کیخلاف ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا، 9اکتوبر کا آفیشل سیکرٹ عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ درخواست پر اعتراضات دور کرنے کیلئے رول دیکھ کر آرڈر کر دونگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *