سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر بھی دلائل دینے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر وکیل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر بھی دلائل دینے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے، سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اورراجہ رضوا ن عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کوآفیشل سیکرٹ ایکٹ پر بھی دلائل دینے کا حکم دیدیا، سلمان صفدر نے کہاکہ سب سے زیادہ قانون سے متعلق ہی عدالت کی معاونت کروں گا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چالان میں کتنے افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے؟سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف چالان جمع کرایا گیاہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سائفر ایک کوڈڈ شکل میں آتا ہے تو اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟وکیل نے کہاکہ الزام ہے ذاتی مقاصد کیلئے کلاسیفائیڈڈاکیو منٹ کے حقائق کو ٹوئسٹ کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعظم خان کو میٹنگ منٹس تیار کرنے کا کہا،سائفر کو غیرقانونی طور پر رکھنے اور غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیاگیا، کہا گیا کہ اسد عمر اور اعظم خان کے کردار کو تفتیش کے دوران دیکھا جائے گا، ایف آئی اے نے سیکرٹری داخلہ کے ذریعے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *