سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبعیت خراب ہو گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی حالت خراب ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اجازت دی۔

جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں،جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *