سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی نے ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل نے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کردی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر اوائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہم نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دی تھی،ٹرائل کورٹ نے ہماری درخواست کو سنے بغیرنظرانداز کر دیا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کا نام تک نہیں،شاہ محمود قریشی نے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے درخواست دائر نہیں کی،آج ٹرائل کورٹ نے طلب کر رکھا ہے لیکن ہم پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

وکیل شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے،بغیرکسی نوٹیفکیشن کے جیل ٹرائل جاری ہے،وکیل علی بخاری نے درخواست کی کہ عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک دو دن میں فریقین کو طلب کرکے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے،جیل نوٹیفکیشن سے متعلق شیر افضل کے کیس میں اہم ایک آرڈر دے چکے ہیں،یہ سارا معاملہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہوتا ہے،آپ کے کیس میں فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *