سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوگئیں، وہ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائرہ افضل تارڑ کو خصوص نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں (ن) لیگ کے مشن کو جاری رکھیں گے، عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی۔وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر صحت بھی رہ چکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *