ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار نے مقبولیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارت کی ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کے اداکار پربھاس نے مقبولیت میں بالی وڈ کے تمام سپر سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو ملک کی پیشہ ورانہ میڈیا فرم اورمیکس نے ‘سٹارز انڈیا لووز’ اکتوبر کے سب سے مقبول اداکاروں کی فہرست جاری کی جس میں پربھاس کا پہلا نمبر تھا۔اداکار وجے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ شاہ رخ خان تیسرے ، جونیئر این ٹی آر چوتھے اور اجیت کمار پانچویں نمبر پر رہے۔ اداکار الو ارجن اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ مہیش بابو ساتویں، سوریا آٹھویں اور رام چرن نویں پوزیشن پر ہیں۔سلمان خان، جن کی آخری فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی،ان کا نمبر10واں رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *