زینڈییا اور ٹام ہالینڈ نے منگنی کر لی

نیویارک (پاکستان امیج) امریکی اداکارہ زینڈییا اور برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ نے منگنی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکارہ زینڈییا اور 28 سالہ ٹام ہالینڈ کے درمیان 2001 سے محبت کا رشتہ قائم ہے۔ٹام ہالینڈ نے امریکا میں اداکارہ کے رشتے داروں کے گھر پر انہیں شادی کی پیشکش کی۔دونوں اداکار فی الحال شادی کے لیے جلدی نہیں کر رہے اور وہ اسی طرح وقت گزارنا چاہتے ہیں اور دونوں اپنے کاموں میں بھی مصروف ہیں۔حال ہی میں ہونے والے ہالی ووڈ کے سب سے اہم ایوارڈز میں سے ایک گولڈن گلوب ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اداکارہ زینڈییا کو بائیں ہاتھ کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ زینڈییا اور ٹام ہالینڈ کئی ہالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *