دبئی(پاکستان امیج) پاکستانی کرکٹ پریزنٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ردعمل سامنے آ گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زینب عباس نے ’ذاتی وجوہات‘ کی بناءپر بھارت چھوڑا، انہیں ڈی پورٹ کرنے کی بات درست نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ زینب عباس کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ انہیں آئی سی سی کی طرف سے 5اکتوبر 2023ءکو بھارت میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ زینب عباس نے اپنے اس انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاﺅنٹ پر لکھا تھا کہ ”سرحد کے دوسری بار سے مخالفت کی بجائے وہاں کے طور طریقوں اور تہذیب سے ہمیشہ سے ایک دلچسپی رہی ہے۔ جہاں کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے حریف لیکن میدان سے باہر بھائی چارہ اور محبت موجود ہے۔“
زینب عباس نے مزید لکھا تھا کہ ”ایک ہی زبان سے تعلق اور آرٹ سے محبت کرنے والے۔ ایک ارب لوگوں کے ملک میں کرکٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کرنے پر آئی سی سی کی ایک بار پھر شکرگزار ہوں۔ گھر سے دوری کا چھے ہفتوں کا سفر اب شروع ہوتا ہے۔“
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال کی طرف سے زینب عباس کے خلاف ان کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس کو جواز بناتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا گیا تھا۔ ونیت جندال نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ زینب عباس کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے پریزنٹرز کی فہرست سے فوری طور پر نکال دیا جائے کیونکہ بھارت مخالف لوگوں کو بھارت میں خوش آمدید نہیں کیا جاتا۔
ونیت جندال کی طرف سے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر زینب عباس کی 9سال قبل کی گئی کچھ ٹویٹس کے سکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں۔ اس وقت زینب عباس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا نام ’زینب لوو ایس آر کے‘ تھا، جو اب تبدیل ہو کر زیڈ عباس آفیشل ہو چکا ہے۔ان ٹویٹس میں زینب عباس نے کشمیریوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری سے ’سچ‘ کے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ونیت جندال کی یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ہندو انتہاءپسندوں کی طرف سے زینب عباس کو قتل کی دھمکیاں بھی ملنے لگی تھیں، جس پر وہ بھارت چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image