حیدرآباد (پاکستان امیج) حیدرآباد میں زمین کے جھگڑے پر آمنے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد گولیوں سے چھلنی ہونے کے سبب دم توڑ گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زمین پر دونوں گروپ حق ملکیت جتاتے تھے، اسی تنازع پر دونوں جانب سے بندوقیں نکل آئیں، پہلے ایک دوسرے کو ڈراتے رہے مگر پھر ایک فریق نے گولیاں برسائیں تو دوسری جانب سے بھی بندوقوں نے شعلے اگلے جن کی زد میں آ کر 2 افراد لہولہان ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کروا کر تفتیش شروع کر دی۔
Pakistan Image