زمبابوے کیخلاف تیسراون ڈے،قومی ٹیم کے2کھلاڑی انجری کا شکار

بلاوایو(پاکستان امیج)زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے2کھلاڑی انجری کا شکارہو گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہرہو گئے،احمد دانیال ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کےد وران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی، عباس آفریدی اور جہانداد خان متبادل کے طور پر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بن گئے،عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی 20سکواڈ میں بھی شامل ہیں،ٹی20سیریز کیلئے احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو حصہ بنایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *