ریلوے کا کرایوں میں بڑی کمی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی، عید کے تین دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسافر عیدالفطر کے تینوں دن اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق اس رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، عید الفطر کے تین دنوں کیلئے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *