کراچی (پاکستان امیج) پاکستان ریلوے نے فیول مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ سسٹم کی تنصیب کیلیے پرائیویٹ ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ دوسری طرف اپنے خسارے کو کم کرنے کے لیے اپنی ملکیت دکانیں اور اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ “جنگ ” کے مطابق اندرون سندھ ریلوے اسٹیشنز اور اس کےاطراف میں واقع 921دکانیں، 8پارکنگ اسٹینڈ، 20 میرج لانز، 9گودام، 9اسٹیکنگ پلاٹ اور مختلف زرعی اراضی نیلام کرے گی۔ دکانوں کی نیلامی5 برس کے لیے ہوگی جو بعد میں مزید5 برس کے لیے قابل تجدید ہوگی۔ کچھ نیلامیاں 3برس اور ایک برس کے لیے بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے مکمل نیٹ ورک بشمول ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو نقدی کے حصول کیلئے اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا ٹھیکہ “کسی بینک” کو تقویض کیا جائے گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image