ریشم نے بے وفا مردوں کی پہچان بتا دی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے بے وفا مردوں کی پہچان بتا دی، ریشم نے کہا کہ وہ کالز وصول کرنے سے گریز کرے گا، نظر انداز کرے گا اور بے حسی کا مظاہرہ کرے گا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ریشم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مردوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مرد یہ سب سامنے والے کے پریشان کن رویے کا سہارا لینے کے لیے کرتے ہیں تاکہ ان کے اس رویے پر کوئی سخت ردِ عمل سامنے آئے اور پھر وہ اس کو بنیاد بنا کر رشتہ ختم کر سکیں۔

ریشم نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ بدقسمتی سے دورِ حاضر میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *