اسلام آباد (پاکستان امیج) معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے مختلف امور سمیت ہانیہ عامر کی کامیابی اور اس کے اب تک کے سفر کے بارے میں بات چیت کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا۔
انہوں نے بتایا اس وقت ہانیہ عامر صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے کی دوست تھی، اسی نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ریحام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔
ریحام خان کے مطابق ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں، ان کے جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image