ریاست مخالف ٹویٹ کیس: فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی ضلعی کچہری نے ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کا موبائل فون ریکور کرلیا گیا ہے تاہم وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فراہم نہیں کر رہیں اور تفتیش میں تعاون نہیں کر رہیں۔

فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کی ملزمہ کے وکیل نے مخالفت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی، فلک جاوید کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *