ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ شیئر کرنے کا مقدمہ ،صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کا مقدمہ میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا مقدمہ میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی،ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *