ریاستی اداروں پر الزام تراشی، اسد قیصر کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

صوابی (پاکستان امیج)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزام تراشی کرنے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

عدنان قیصر کے خلاف مقدمہ صوابی کے رہائشی آفتاب علی ولد محمد شیر نے درج کرایا، جنہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس میں درخواست دائر کی تھی کہ قانونِ نافذ کرنے والے ادارے اسد قیصر کے بھائی عدنان کے خلاف ایکشن لیں۔
اسد قیصر کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر میں 4 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جس کے بعد ان کے بھائی عدنان قیصر نے سوشل میڈیا پر ادراوں کے خلاف الزام تراشی شروع کردی تھی کہ ان کے بھائی اور سابق اسپیکر کو اداروں کے ملازمین نے بغیر ثبوت گرفتار کیاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *