رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ میں ٹریفک میں خلل ڈالنے، ایمپلی فائر ایکٹ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ طلبا تنظیم کی شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا، پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں۔ ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 20 افراد ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *