رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لے اُڑا لیکن پھر پکڑا کیسے گیا؟ویڈیو منظر عام پر

لاہور (پاکستان امیج) رکشہ ڈرائیور ایک خاتون کا جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق
ترجمان سیف سٹی کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا، جس پر اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاتون نے 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دی تھی۔ شکایت موصول ہوتے ہی ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے رکشے کا روٹ بیک ٹریک کیا۔

ترجمان کے مطابق اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے، جس کے بعد پولیس نے چند گھنٹوں میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے خاتون کا ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان بہ حفاظت واپس دلوا کر رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *