روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد روہت نے پرچم کو بارباڈوس کے کنگسٹن اوول سٹیڈیم کی فیلڈ میں گاڑھنے کی کوشش کی تھی، انھوں نے اس موقع پر لی گئی تصویر کو ہی اپنے ’ایکس’ اکاؤنٹ میں پروفائنل پکچر بنا لیا۔

کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر اپنا پرچم گاڑھنا مناسب بات نہیں ہے، زیادہ الزام ان پر ترنگے کی توہین کا عائد ہورہا ہے کیونکہ تصویر میں پرچم کا کچھ حصہ نیچے گراؤنڈ کو چھورہا ہے۔ شائقین بھارتی آئین کے نیشنل آنر ایکٹ 1971 کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں واضح کیا گیا کہ جان بوجھ کر پرچم کو زمین سے نہیں لگایا جاسکتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *