روہت شرما اسپتال کیوں گئے، مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے

ممبئی(پاکستان امیج)بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما گزشتہ شب مقامی اسپتال میں دیکھے گئے۔

روہت شرما کے اسپتال جانے پر ان کے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں اور خیر سگالی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بعض ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ اسپتال کا دورہ معمول کا چیک اپ یا احتیاطی اقدام ہوسکتا ہے تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *