رونالڈو کی دبنگ خان کو ’’نولفٹ‘‘،سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

ریاض (پاکستان امیج)لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی شہرت رکھنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو بھری محفل میں لفٹ نہ کرائی۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق حال ہی میں سلمان خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ہونے والا باکسنگ میچ دیکھا۔میچ کی مختلف ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سلمان خان کے علاوہ لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کو بھی دِکھایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کھڑے ہوئے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ رہے ہیں لیکن رونالڈو اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ پکڑ کر سلمان خان کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے گُزر جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان ان دنوں مقبول ترین بھارتی ریالٹی شو “بگ باس” کے نئے سیزن کی میزبانی میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنی نئی آنے والی فلم “ٹائیگر 3″ کی ریلیز کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *