لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کے دعوے کہ رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا نے ترتیب دیا ہے، نےسوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا کے ماہرین نے تیار کیا ہے ، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
رمیز راجا کے اس تبصرے پر کچھ لوگ انہیں ہدف تنقید بنا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس حوالے سے گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں کہ واقعی ایساممکن ہے؟
Christiano Ronaldo’s diet plan gets prepared by NASA Scientists says former PCB Chairman Ramiz Raja
😂😂😂😂 pic.twitter.com/8vnBN7LOTE
— KhabriBhai (@RealKhabriBhai) November 23, 2023
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے سٹار فٹبالر ہیں جنہوں نے سعودی عرب کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے، اس سے پہلے وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔
Pakistan Image