رونالڈو نئی تاریخ رقم کرکے بھی ٹیم کو فائنل نہ جتواسکے

پرتگال(پاکستان امیج)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نئی تاریخ رقم کرکے بھی اپنی کلب ٹیم النصر کو فائنل نہ جتواسکے۔

تفصیلات کے مطابق النصر کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں الاہلی کلب سے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست ہوئی۔

اس میچ کے دوران رونالڈو نے النصر کے لیے اپنا 100واں گول اسکور کیا۔ اس گول کے ساتھ رونالڈو کیرئیر میں چار مختلف کلبزکے لیے 100 یا اس سے زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل وہ ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کے لیے بھی 100 سے زائد گول اسکور کرچکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *