روزے دار ماں کو بیٹے نے ناشتے میں تاخیر پر قتل کر دیا

گجرات(پاکستان امیج) گجرات کے علاقے مراریان گاؤں میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے ناشتے میں تاخیر پر اپنی ماں کو لوہے کی راڈ مار کر قتل کر دیا۔

شپولیس ذرائع کے مطابق، عثمان نواز نے اپنی والدہ رضیہ بی بی سے ناشتہ تیار کرنے کو کہا، تاہم والدہ نے روزے کی وجہ سے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا۔ اس پر عثمان مشتعل ہو گیا اور اس نے لوہے کی راڈ سے اپنی ماں کے سر پر وار کر دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزم کو گرفتار کر لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے فرمان علی کی مدعیت میں ملزم عثمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *