رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہرواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد،کراچی (پاکستان امیج ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواﺅں کا سلسلہ گزشتہ رات ملک میں داخل ہوگیا جو 16 مارچ تک رہے گا، جبکہ 12 مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔اس دوران اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب شہر قائد میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم شدیدگرم، خشک اور لوچلنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پارہ39تا40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔ گرمی کی حالیہ لہر 12 مارچ تک برقراررہے گی۔ماہرین صحت نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *