رواں سال کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں نظر آئے گا

کراچی(پاکستان امیج)رواں سال کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں نظر آئے گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپارکو کا کہنا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، سپر مون پیریجی پر چاند کے زیادہ قریب ہونے سے بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون ہے، سپر مون 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15منٹ پر 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔

چاند 4 دسمبر شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، سپر مون عام فل مون سے تقریباً 7.9% بڑا اور 15% زیادہ روشن ہوگا۔

سپارکو کے مطابق زمین اور چاند کا فاصلہ چار اور پانچ دسمبر کو 357,218 کلومیٹر ہوگا، سپر مون سال میں عام طور پر 3 سے 4 مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے، صاف موسم میں یہ منظر بغیر کسی خصوصی آلے کے دیکھا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *