رواں سال سردیاں خشک ,سموگ کی شدت زیادہ ہو گی، لاہور میں زیادہ ٹھنڈ نہیں ہو گی: اہم پیشگوئی

لاہور (پاکستان امیج) رواں سال سردیاں خشک ہوں گی، لاہور میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔ ماہرِ ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے اہم پیشگوئی کر دی ۔”جیو نیوز ” کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا ہے کہ لاہور میں رواں سال زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔ لاہور کا کم سے کم درجۂ حرارت 5 یا 6 رہے گا، سردیوں کا دورانیہ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔جنوری میں 1 یا 2 مرتبہ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے،رواں سال سردیاں خشک ہوں گی بارش کا امکان انتہائی کم ہے، خشک سردی کی وجہ سے آنکھ، ناک، گلے اور سانس کا مرض زیادہ ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کے بعد سموگ کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، سموگ کی شدت گزشتہ سال سے زیادہ ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *